• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں، صدر ٹرمپ جنگ کے پُرامن حل کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی ہے، ایرانی آبنائے ہرمز کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ 

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں نے ایران پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے، ایران میں کچھ لوگوں نے جنگ بندی کو سراہا اور کچھ جھوٹ بول رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے مجھے اور امریکی مذاکراتی ٹیم کو ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کا کہا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید