• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر موخر کیا گیا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر قوموں کو ایک ہونا پڑتا ہے، مستقل جنگ بندی کی خاطر ہم اپنا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر موخر کیا گیا، ہمارے اتحاد کی آج میٹنگ ہوئی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے بھی کچھ فیصلے کیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے وکیل کی ملاقات ہوگئی ہے، ان کا سلمان صفدر کے ذریعے پیغام ملا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے اعلان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،ہم سب کی خواہش تھی کہ جنگ ختم ہو، امید کرتے ہیں یہ جنگ بندی مستقل ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سب مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن چاہتے ہیں، ہر ملک کی خودمختاری کا پاس رکھا جائے گا، ہم سب ایوان میں ملک کی خاطر ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں،گزشتہ سال مئی میں پاکستان کی خاطر مکمل اتفاق و اتحاد دکھایا۔

قومی خبریں سے مزید