• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اسرائیل جنگ کی آڑ میں سعودی عرب اور کویت کے وسائل کو نقصان پہنچانا انتہائی شرمناک فعل،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر اور مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا مقصود احمد سلفی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل جنگ کی آڑ میں سعودی عرب اور کویت کے وسائل کو نقصان پہنچانا انتہائی شرمناک فعل ہے۔ ان راہنماوں نے وزیر اعظم پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مخلصانہ کاوشوں ، شاندار حکمت عملی اور انتھک محنت سے جنگ بند کروانے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ ایسا عظیم الشان اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
لاہور سے مزید