لاہور ( نیوز رپورٹر ) مقامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام “مڈل ایسٹ وار اینڈ ساؤتھ ایشیا” کے عنوان سے ہونے والے سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد اختر علوی، سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بلویئر سنگھ اور کموڈور (ر) محمد اعظم خان نے بطور کلیدی مقرر شرکت کی۔