• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس جنرل ہسپتال کا عید کی خوشیاں مریضوں پر نچھاور کرنیوالے ملازمین کو خراجِ تحسین

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں دیگر سرکاری محکموں کی طرح لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھرپور انداز میں متحرک دکھائی دی۔ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی رہنمائی میں ایل جی ایچ کی مانیٹرنگ ٹیم، مریضوں سے علاج بارے فیڈ بیک پر مامور ڈاکٹرز اور ڈی ایم ایس نرسنگ نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈسپلن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں مریضوں پر نچھاور کرنے والے ملازمین حقیقتاً مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور تکلیف میں مبتلا افراد کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہی شعبۂ طب سے وابستہ افراد کا اصل فریضہ اور عبادت ہے۔
لاہور سے مزید