لاہور ( نیوز رپورٹر ) چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ابراہیم حسن مراد نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، محبت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے اطاعت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی روشن مثال ہے۔ابراہیم حسن مراد نے عید الاضحیٰ کی نماز جامعہ مسجد یو ایم ٹی میں ادا کی، جبکہ یو ایم ٹی گراؤنڈ میں سنتِ ابراہیمی نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے یو ایم ٹی کے اساتذہ، ملازمین اور دیگر سٹاف کو عید کی مبارکباد دی۔