لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی کے سیکریٹریٹ یٹ میں عیدالاضحی اور اتائیت کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز، ایم ایسز اور ڈی ڈی ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی اجلاس میں صحت کے نظام کی بہتری، اتائیت کے خلاف جاری مہم اور عید قرباں پر عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام ہسپتالوں اور ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر الرٹ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید قرباں پر بسیار خوری کے باعث معدے اور آنتوں کے امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے، لہٰذا گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کے علاج کے لیے تمام ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔