• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

29 مئی دینی و ملی تاریخ کا ایک عظیم، ناقابلِ فراموش دن، مقررین

لاہور (خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، قاری محمداقبال م قاری ظہورالحق، مولانا زبیر جمیل، مولانا شیراحمد، مولانا زاہد مدثر ن، قاری محمدشفیق نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29مئی یومِ عزمِ ختمِ نبوت ہے یہ دن 1974تحریک ختم نبوت کا آغاز تھا، 29مئی پاکستان کی دینی و ملی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔ یہ دن ہمیں اُن عظیم نوجوانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے عشقِ مصطفےﷺاور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے بے مثال جرأ ت، استقامت اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔29 مئی 1974ء کو نشتر میڈیکل کالج ملتان کے طلبہ نے ایک ایسا تاریخی کردار ادا کیا۔
لاہور سے مزید