• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء اسلام، امن کیلئے ہر سطح پر قربانیاں دے رہے ہیں، مولانا امجد خان

لاہور (نمائندہ خصوصی)امریکی کے صدر کا امن معاھدہ اسرائیل کو بھیجنے سے حقیقت سامنے آگئی وطن عزیز نازک دور سے گزر رہا ہے دشمن ہر طرف سے حملہ اور ہے وہ امن کو برباد کر رہے ہیں اور امت کی وحدت کو توڑنے کے لیے مصروف عمل ہیں نازک حالات میں اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان خان کا عید کے موقع پر وفود سے گفتگو اور جمعہ اور 77 کلب ایبٹ روڈ میں عید کے بڑے اجتماع اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کھیں انھوں نے کھا کہ مولانا ادریس جیسے جید عالم دین کو بدامنی کے خلاف اور امن کے حق میں اواز بلند کرنے پر شہید کر دیا گیا۔انھوں نے کہاکہ علماء اسلام امن کے لیے کوشاں ہیں اور ہر سطح پر قربانیاں دے رہے ہیں۔ مولانا محمد امجد خان ملک میں معاشی بحران کا خاتمہ اسلام کے معاشی انقلابی نظام کے نفاظ سے ہی ممکن ہے۔ مولانا نے کھا کہ مشرق وسطی کا امن خطرے میں ہے امریکی صدر کسی بھی اسلامی ملک کو اگے بڑھتا ہوا دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔ دشمنوں کی نظر پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہے۔
لاہور سے مزید