• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ تکبیر، ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یومِ تکبیر کے موقع پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سی ای او محمد ساجد حسین نے ہسپتال کی پوری ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا۔ چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
لاہور سے مزید