• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین یو ایم ٹی کا یومِ تکبیر پر قوم کو خراجِ تحسین

لاہور (نیوزرپورٹر)چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے۔پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ایک بیان میں اانہوں نے کہا کہ28 سال گزرنے کے باوجود پاکستان کا دفاع آج بھی مضبوط اور محفوظ ہے۔ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاع فراہم کیا۔قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتی ہےاللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند فرمائے۔یومِ تکبیر قومی اتحاد، خودمختاری اور دفاعی استحکام کی علامت ہے۔
لاہور سے مزید