• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گی، گورنر پنجاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے،پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت،عوام سمیت ہر پارٹی ورکر کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے عید الاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی،استحکام اور وطن عزیز کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔گورنر پنجاب عید نماز کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور عید ملے۔ اُنہوں نے عید ملنے آنے والے لوگوں کے مسائل بھی سُنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عید کے اصل معنی معاشرے کے متوسط اور غریب طبقے میں عید کی خوشیاں تقسیم کرناہے ۔
لاہور سے مزید