لاہور(خبرنگار) عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف مساجد، مدارس اور عیدگاہوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا۔ شہر بھر میں نمازِ عید کے سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں علماء کرام نمازِ عید کی امامت اور خطبہ دیں گے۔ جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں نمازِ عیدالاضحیٰ کا بڑا اجتماع صبح 6 بجے منعقد ہوگا جہاں مولانا قاری ارشد عبید نمازِ عید پڑھائیں گے۔ اسی طرح جامع مسجد احسان امیر معاویہؓ روڈ راجگڑھ میں صبح 5:15 بجے مولانا مفتی انیس احمد مظاہری نمازِ عید کی امامت کریں گے۔ جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن، جامعہ قاسمیہ رحمانپورہ اچھرہ، مدینہ مسجد قینچی امرسدھو والٹن کینٹ اور جامع مسجد توحید فیز تھری ماڈل ٹاؤن سمیت متعدد مساجد میں نمازِ عید صبح 5:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ جامع مسجد بلال سبزہ زار، جامع مسجد غفوری کھاڑک اسٹاپ، جامع مسجد دارالشفاء شادمان، جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد اور دیگر مقامات پر نمازِ عید صبح 5:45 سے 6 بجے کے درمیان ہوگی۔ اسی طرح دارالعلوم مدنیہ سبزہ زار، جامع مسجد مدینہ آٹو مارکیٹ بادامی باغ، جامع مسجد گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ، جامعہ محمدیہ قاسمیہ والٹن روڈ اور جامع مسجد باب الجنت گارڈن ٹاؤن میں بھی مختلف اوقات میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور کی جانب سے بھی شہر بھر کی مختلف مساجد میں نمازِ عیدالاضحیٰ کے اوقات جاری کیے گئے ہیں۔ جامع مسجد نمرہ اکبری منڈی، جامعہ صدیقیہ مصطفی آباد، جامع مسجد مکی نیو انارکلی، جامع مسجد رحمۃ للعالمین، جامع مسجد محمد احمد مصری شاہ اور دیگر مساجد میں نمازِ عید صبح 5:15 بجے ادا کی جائے گی۔ مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن، جامع مسجد زبیر گلشن راوی، جامع مسجد رضوان قبا پارک، جامع مسجد فاروقیہ جی او آر فائیو فیصل ٹاؤن، جامع مسجد عمر فاروق اچھرہ اور دیگر مقامات پر نمازِ عید صبح 6 بجے ادا ہوگی۔ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں نمازِ عیدالاضحیٰ صبح 5:45 بجے ادا کی جائے گی جبکہ عید خطبہ اور نماز کی امامت مفتی قیصر شہزاد نعیمی کریں گے ،مرکزی جامع مسجد صدیقیہ حنفیہ نوریہ المعروف مولانا نوری صاحب والی مسجد اسلامی نگر روڈ لاہور میں عیدالاضحی کی نماز ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی، امامت الحاج مولانا محمد اسلم نوری صاحب فرمائیں گے۔