لاہور(خبر نگار) روحانی جذبے اور ماحولیاتی تحفظ کے خوبصورت امتزاج کے ساتھ ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے، سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایک پروقار سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی محض ایک شہری ذمہ داری نہیں بلکہ ایمان کا ایک ناگزیر اور روشن ستون ہے۔ تاریخی بادشاہی مسجد کے اقبال ہال میں "صفائی مہم میں محراب و منبر کا کلیدی کردار" کے عنوان سے منعقدہ اس سیمینار کا مقصد عید الاضحیٰ کے مقدس تہوار کے دوران صوبے بھر میں مثالی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری انتظامیہ اور مذہبی قیادت کے درمیان ایک مضبوط اتحاد قائم کرنا تھا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے غفلت کے خلاف ʼزیرو ٹالرینس ) کی پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے تقریب کے مہمانِ خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل ʼستھرا پنجاب اتھارٹیʼ بابر صاحب دین نے عید الاضحیٰ کے لیے نافذ کردہ آپریشنل پلان پر جامع بریفنگ دیبریفنگ کے بعد، مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ صفائی مہم کی کامیابی اور ملک و ملت کی خوشحالی کے لیے رقت آمیز اختتامی دعا کروائی اور سینئر بیوروکریٹس و جید علمائے کرام کے ہمراہ صوبے کو صاف ستھرا رکھنے کا ایک پروقار اور مشترکہ عہد بھی لیا۔