کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں3ارب 83 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،جوکہ فروری کی نسبت 16.5 فیصد زیادہ ہیں ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مارچ میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.8 ارب امریکی ڈالروطن میں آئے۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 16.5 فیصد اضافہ اور سال بسال بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا مارچ مالی سال 26ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 30.3 ارب ڈالر آئے جو 8.2 فیصد اضافہ ہے۔