کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کراچی کا ایک اہم اور تاریخی علاقہ ماضی میں اسے نظرانداز کیا گیا ،25 ارب 28 کروڑ کی لاگت سے لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ چار سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں سڑکیں، سیوریج، پانی کی فراہمی اور بیوٹیفکیشن شامل ہیں پہلے فیز پر کام کا آغاز ہو چکا ہےلیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور اس سے شہریوں کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی ،پروجیکٹ کے تحت لیاری میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نئی واٹر لائنز بچھائی جائیں گی اور پرانی لائنز کی مرمت کی جائے گی،نئی سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی اور موجودہ نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔