کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری بلوچ گوٹھ میں میں ملزمان شہری کے گھر سے بھاری مالیت کےطلائی زیورات،نقدی ،نئے کپڑے اوردیگرقیمتی سامان چوری کرکےفرارہوگئے،متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چوروں نے کمرے کے دروازے اورالماریوں میں لگے لاک توڑ کر واردات انجام دی ، گھر کے باہر اکثر اوقات نشئی افراد بیٹھے رہتے ہیں ،،پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم چورچھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے، واردات کے وقت مکین گھر پرموجود نہیں تھے۔