لاہور (خصوصی نمائندہ) جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا آٹھواں اجلاس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڑ آف گورنرز ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کی۔اجلاس میں زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر جاری پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں بی او جی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں ریوائزڈ ہیومن ریسورس ریگولیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں موجودہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ادویات اور سرجیکل ڈسپوزیبلز کی سالانہ خریداری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مختلف اسامیوں پر جاری بھرتی کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ خطے کی عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات دے گا،انسٹی ٹیوٹ کو جلد مکمل فعال کرکے دل کے مریضوں کو نئی سہولتیں دی جائیں گی۔ صوبہ بھر میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کہاکہ ادارے کی بہتری کیلئے تمام ممبرز اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔