لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی بڑی ہمشیرہ، وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی بھانجھی سابق رکن اسمبلی حاجی سردار خان کی بہو بیگم ملک عبدالحفیظ خان کو گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان فتح پور قصور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، چیئرمین پیمرا ملک سعید احمد خاں، وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں، وزیر مملکت ملک رشید احمد خان وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو ذیشان رفیق، شبیر احمد عثمانی سمیت سینئر صحافیوں، علماء اکرام، اہل علاقہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔