• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی سفارتکاری اور مکالمے کی فتح ہے، پاکستانی سفیر

پیرس (رضا چوہدری، نمائندہ جنگ ) فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی کو سفارتکاری اورمکالمے کی فتح قرار دیتے ہوئے اس عمل کوکامیاب بنانےپر ترکیہ ، مصر ، چین ، قطر اور سعودی عرب کے کا شکریہ اداکیا ہے، جبکہ فرانس ،جرمنی وبرطانیہ سمیت یورپی ممالک نے امریکہ ایران جنگ بندی کا خیر مقدم کرتےہوئے امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے مختلف ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی کوسفارتکاری اورمکالمے کی فتح قرار دیا، پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی شروع دن سے جاری سفارتی کوششوں کانتیجہ جنگ بندی اور مذاکرات کے اعلان کی صورت نکلا جو سفارت کاری اورمکالمے کی فتح ہے ۔انکا کہنا تھا کہ سفارتکاری کو کامیاب بنانےکیلئے ترکیہ ، مصر ، چین ، قطر اور سعودی عرب کے شکر گزار ہیں جن کی مشترکہ کاوشوں سے عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی اور دنیا نے سکھ کا سانس لیا ۔انہوں پاکستان سمیت دیگر ممالک پرزور دیاکہ وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید