نئی دہلی( نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کے روٹ کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے معاملے میں تحقیقات کے بعد 6پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 مئی کو بنگلور کے علاقے کگلپورا میں پیش آیا، جہاں نریندر مودی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی اداروں کی جانب سے معمول کی چیکنگ اور کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران قافلے کے روٹ کے قریب سے جیلاٹن اسٹکس برآمد ہوئیں، جو عموماً دھماکا خیز مواد میں استعمال کی جاتی ہیں۔