• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 10 امیر ترین کھلاڑیوں نے 1.4 ارب ڈالر کما لیے، رونالڈو پھر سرفہرست

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے 10امیر ترین کھلاڑیوں نے 1.4ارب ڈالر کما لیے، رونالڈو پھر سرفہرست، کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ آمدن 30 کروڑ ڈالر رہی، کینیلو الواریز اور لیونل میسی دوسرے اور تیسرے نمبر پر، سعودی سرمایہ کاری سے کھیلوں میں نئی مالی دوڑ شروع، فوربز نے 2026 کی عالمی فہرست جاری کردی۔ امریکی جریدے فوربز نے 2026 کے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی بار پہلے نمبر پر رہے۔ رونالڈو نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 30 کروڑ ڈالر کمائے، جن میں سعودی کلب النصر سے ملنے والی تنخواہ اور اشتہاری معاہدے شامل ہیں۔ میکسیکو کے باکسر کینیلو الواریز 17 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی 14 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ امریکی باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز، جاپانی بیس بال کھلاڑی شوہی اوہتانی، این بی اے اسٹار اسٹیفن کری، ہسپانوی گالفر جان راہم، فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کیون ڈیورنٹ اور برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہیملٹن بھی فہرست میں شامل رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید