• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسع جلیل کی ایم کیو ایم انٹرنیشنل میں واپسی، معافی قبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اور گلشن ٹاؤن کے سابق ناظم واسع جلیل نے ایم کیو ایم انٹر نیشنل میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا ہے،ہفتے کی شب ہیوسٹن امریکا میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں انہوں نے ایم کیو ایم بانی سے معافی مانگنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنی غلطی پر شر مندہ ہیں، ایک کار کن کے طور پر پارٹی کے لئے کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ وہ جبر کی وجہ سے پارٹی سے الگ ہوئے تھے جس پر وہ نادم ہیں،واسع جلیل کا یہ بھی کہنا ہےکہ کراچی کی تباہی پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی کا حصہ ہےکراچی کے لوگوں میں ایک مایوسی ہے ، لاواپک رہا ہے ،اس لاوے کے پھٹنے سے پہلے کراچی کے معاملات مکمل اختیار کے ساتھ کراچی کے وارثوں کے حوالے کردیا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید