• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور فرانس میں مئی کے درجہ حرارت کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

لندن (اے ایف پی) برطانیہ اور فرانس میں پیر کے روز مئی کے مہینے کے درجہ حرارت کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، جبکہ موسماتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پورے ہفتے یورپ بھر میں شدید گرمی کا یہ سلسلہ طویل عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ مغربی یورپ پر ہائی پریشر سسٹم (زیادہ ہوا کے دباؤ کے نظام) کے تحت شمالی افریقہ سے آنے والی گرم ہواؤں کا ایک ’’ہیٹ ڈوم‘‘ بن چکا ہے، جو کہ عام طور پر شدید ترین گرمیوں (جولائی یا اگست) میں دیکھے جانے والے اعلیٰ درجہ حرارت کی اصل وجہ ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں اسپین میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید