• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں نسل کشی، اسرائیل، بھارت گٹھ جوڑ کے شواہد سامنے آگئے

یروشلم( نیوز ڈیسک)غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے پیچھے اسرائیل، بھارت گٹھ جوڑ کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو اور گجرات کے قصاب مودی کا گھناؤنا چہرہ عالمی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں بےنقاب ہوگیا،بھارت غزہ نسل کشی کے دوران اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا سپلائر ملک بن گیا،مودی کی ہندوتوا اورنیتن یاہو کی صہیونیت کا ملاپ عالمی سلامتی کو فسطائیت کی اندھی آگ میں دھکیل رہا ہے۔غزہ کے معصوموں لوگوں کے قتلِ عام میں ملوث اسرائیل، انڈیا گٹھ جوڑ کے ہوشربا انکشافات پر مبنی الجزیرہ کی رپورٹ جاری ہو گئی جس کے مطابق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی عسکری درآمدات میں بھارت کا 26فیصد حصہ شامل ہے۔ الجزیرہ نے تحقیقات کے دوران اسرائیل کو بھارتی ہتھیاروں کی سپلائی کی 91سرکاری دستاویزات حاصل کی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید