• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج پر سیکورٹی اور بہتر انتظام، سعودیہ نے AI اور ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) حج پر سیکورٹی اور بہتر انتظام،سعودیہ نےAIاور ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا۔ ہجوم پر نظر رکھنے اور غیرقانونی داخلے روکنے کیلئے جدید نظام متعارف،AI رش کی پیشگی نشاندہی کریگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے حج 2026 کے دوران سیکیورٹی اور ہجوم کے بہتر انتظام کیلئے ڈرونز، مصنوعی ذہانت اور جدید نگرانی کے نظام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی اخبار اوکاظ کے مطابق حکام “بغیر پرمٹ حج نہیں” مہم کے تحت غیرقانونی داخلے روکنے کیلئے ڈرونز اور خصوصی طیاروں کی مدد لے رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید