• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا اکاؤنٹس ہیک ہونے اور دھمکیاں ملنے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا اکاؤنٹس ہیک ہونے اور دھمکیاں ملنے کا دعویٰ، ڈیجیٹل حقوق تنظیم انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن نے ممکنہ پابندیوں کو آزادی اظہار دبانے کی کوشش قرار دیا ۔ بی جے پی رہنما اور وفاقی وزیرکی ڈھٹائی ، گروپ کو مسترد کرکےفالوورز کی حقیقی حیثیت پر ہی سوال اٹھا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا اکاؤنٹس ہیک ہونے اور دھمکیاں ملنے کا دعویٰ،ڈیجیٹل حقوق تنظیم انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن نے ممکنہ پابندیوں کو آزادی اظہار دبانے کی کوشش قرار دیا ۔بھارت میں نوجوانوں کے مسائل پر طنزیہ انداز میں آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا گروپ “کاکروچ جنتا پارٹی” کے بانی ابھیجیت دیپکے نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گروپ کی ویب سائٹ بند کر دی گئی، ایکس اکاؤنٹ بھارت میں روک دیا گیا جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے اور اہل خانہ کو دھمکیاں ملنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید