آگرہ (اے ایف پی)تاج محل، ولیج پیپل اور ہاتھی: مارکو روبیو کے دورہ بھارت کے منفرد رنگ، مارکو روبیو کا ’’تاج محل‘‘ کا دورہ؛ روبیو نے اسے دنیا کے عجائبات میں سے ایک قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ایران کے معاملے پر سفارت کاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، مارکو روبیو امریکی خارجہ پالیسی کی قیادت کر رہے ہیں، لیکن وہ ’’تاج محل‘‘ اور’’دی ولیج پیپل‘‘ جیسے بالکل مختلف ثقافتی رنگوں کے لیے بھی وقت نکال رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مارکو روبیو نے پیر کے روز بھارت میں سیر و تفریح کے لیے ایک دن وقف کیا، جہاں انہوں نے محبت کی شہرہ آفاق یادگار’’تاج محل‘‘ کا دورہ کیا۔ آگرہ میں واقع اس عظیم الشان مقبرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے روبیو کا کہنا تھا کہ ’’یہ دنیا کے عجائبات میں سے ایک ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے خیال میں ان ممالک کی ثقافت کا احترام کرنا بہت ضروری ہے جن کا آپ دورہ کرتے ہیں۔