• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ جونیئرکی دوسری شادی بہاماس میں، والد صدر ٹرمپ شرکت نہیں کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ جونیئرکی دوسری شادی بہاماس میں، والدصدر ٹرمپ شرکت نہیں کرینگے۔ تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں سمیت پچاس سے کم افراد شریک ہوں گے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر بیٹینا اینڈرسن سے شادی کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تقریب انتہائی نجی رکھی گئی ہے جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں سمیت پچاس سے کم افراد شریک ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں شرکت متوقع نہیں، جبکہ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات، خصوصاً ایران سے متعلق معاملات کے باعث شرکت مشکل ہو سکتی ہے۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل وہ وینیسا ٹرمپ سے 12 سال تک شادی کے بندھن میں رہے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید