• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے اڑیسہ کے چندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے اگنی-1 اسٹریٹیجک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اگنی-1 ایک سنگل اسٹیج، سالڈ پروپیلنٹ، روڈ اور ریل موبائل شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہے۔ اس کی لمبائی 15 میٹر، وزن 12 ٹن ہے اور یہ 700 سے 1200 کلومیٹر تک کے فاصلے تک 1000 کلوگرام وزنی ہر طرح کے وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی-1 خاص طور پر پاکستان اور چین کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تجربہ حالیہ برسوں میں اگنی سیریز کے متعدد کامیاب ٹیسٹس کا تسلسل ہے، جس میں طویل فاصلے والے اگنی-5 جیسے میزائلوں کے MIRV ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید