اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے زائد میڈیا کمپنیوں، ٹی وی چینلز اور صحافیوں کی بڑی تعداد امن مذاکرات کی کوریج کے لیے اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ممالک اور اداروں سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو متوقع اہم مذاکراتی عمل کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔