کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کو جنگ میں 145ارب ڈالر تک نقصان، 2,076افراد شہید، چھ ہفتوں کی جنگ میں بھاری فوجی نقصان،میزائل اور ڈرون بنانے والی 66فیصد سے زائد تنصیبات تباہ ، جوہری مراکز پر حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 8 سے 15 سال پیچھے چلا گیا۔ اوپن سورس انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایران کو اسرائیل اور امریکا کے ساتھ چھ ہفتوں کی جنگ میں 140 سے 145 ارب ڈالر تک کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایران کے تقریباً 2,076 افراد شہید اور 26,500 زخمی ہوئے جبکہ میزائل اور ڈرون بنانے والی 66 فیصد سے زائد تنصیبات تباہ ہو گئیں۔