• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے تیار ہے، چیئرمین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر پورٹ کے چیئرمین نورالحق بلوچ نے کہاہےکہ گوادر پورٹ مکمل طور پر کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے تیار ہے اور بندرگاہ پر تمام بنیادی و جدید سہولیات دستیاب ہیں۔اس وقت گوادر پورٹ پر تین برتھس آپریشنل ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ 12.5 میٹر ڈرافٹ کے حامل بحری جہاز لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔ بندرگاہ پر 50 ہزار میٹرک ٹن ڈیڈ ویٹ تک کے جہازوں کو ہینڈل کرنے کی سہولت موجود ہے۔ رول آن رول آف سروس اور سروس برتھ بھی فعال ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پورٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نورالحق بلوچ کارگو ہینڈلنگ کے لیے جدید کرینز نصب ہیں جن میں جنرل کارگو کے لیے پورٹل کرینز اور کنٹینرز کے لئے ایس ٹی ایس اور آر ٹی جی کرینز شامل ہیں، جن سے تیز اور بغیر تاخیر آپریشنز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگو کے لئے مخصوص مدت تک مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور جنرل کارگو یارڈ میں بڑی مقدار میں سامان ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ حساس نوعیت کے کارگو کے لیے علیحدہ شیڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ چیرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر تیز رفتار ٹرن اراؤنڈ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس کے باعث برتھنگ کے لیے غیر ضروری انتظار نہیں کرنا پڑتابندرگاہ بین الاقوامی تجارت کے لیے مکمل طور پر فعال ہے اور سرمایہ کاروں و شپنگ کمپنیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید