لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ نے مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے آخری لمحات تک تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔ علماء نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت قطر سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کی طرف سے کشیدیگی کم کرنے اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانیوالے تمام موثر اقدامات کو سراہتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں سفارتکاری اور مذکرات ہی مسائل کا واحد موثر حل ہیں۔دنیا کو پاکستان کے ثالثی کردار کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ مشرق وسطی سمیت تمام خلیجی ممالک میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کے عمدہ کردار کو سراہتے ہیں۔