• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو نے آئین دے کر پارلیمانی بالادستی کومضبوط کیا ، روزی خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر پارلیمانی بالادستی کومضبوط بنایاشہید بھٹو نے نہ صرف آئین دیا بلکہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، مزدوروں اور کسانوں کو حقوق ، خارجہ پالیسی میں خودمختاری اور اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے جیسے تاریخی کارنامے بھی انجام دیئے10 اپریل کے حوالے سے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کیاصدر آصف علی زرداری کے پہلے دور میں 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پارلیمان کو بااختیار بنایا گیا، صوبوں کو خودمختاری دی گئی اور آمریت کے باقی ماندہ اثرات کا خاتمہ کیا گیا، جو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سنگِ میل ہے۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے بھی آئینی و جمہوری نظام کو مزید مستحکم کیا۔
کوئٹہ سے مزید