• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: کے الیکٹرک کو اسٹیل ملز کے ملازمین کو ڈائریکٹ بجلی فراہم کرنے کا حکم

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہائیکورٹ نےکے الیکٹرک کو اسٹیل ملز کے ملازمین کوڈائریکٹ بجلی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسٹیل ملز اور کے الیکٹرک کے سربراہان کو30دن کے اندر تکنیکی ودیگر معاملات دورکرنے اور فیصلے پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسٹیل مل کے ملازمین کی مختلف درخواستوں پر دیئے گئے فیصلے پر عدم عملدرآمد اور پھر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے وقت درخواست گزاروں کےعلاوہ پاکستان اسٹیل اور کے الیکٹرک کے وکلا بھی موجود تھے۔ فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ ایک برس قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ درخواست گزارو یعنی اسٹیل مل کے ملازمین کو ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی کے الیکٹرک ڈائریکٹ فراہم کرے اور میٹرز کی تنصیب کرے۔

اہم خبریں سے مزید