• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت پرکام مکمل نہ کرنیوالے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائیگا، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس پنجاب ڈویلپمنٹ پلان بارے اہم اجلاس ہوا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کے جاری منصوبوں اور پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کام کی رفتار برقرار نہ رکھنے والے کنٹریکٹرز سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بڑھانے اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خطے کے حالات کا بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھانے والوں کو رعایت نہیں ملے گی۔ کنٹریکٹرز ،عملہ اور مشینری بڑھائیں،24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں کام مکمل نہ کرنیوالوں کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید