• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر لوڈراور موٹرسائیکل رکشوں کا داخلہ مکمل بند

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر موٹرسائیکل رکشوں کا داخلہ مکمل بند ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ماڈل روڈز بشمول کینال روڈ پر ہر قسم کے لوڈر اور چنگ چی رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل کے لیے لوڈر رکشوں کو عارضی اجازت دی گئی تھی۔
لاہور سے مزید