لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور (خصوصی رپورٹر) بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں میں انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ہسپتال میں نظم و ضبط، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا براہِ راست معائنہ کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور انتظامی شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے طبی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت کے مشن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔دورے کے دوران کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایمرجنسی وارڈ، داخل مریضوں کے وارڈز اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔