لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی لاہور بھر میں چیکنگ جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 36فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 6پوائنٹس کو 1لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کر کے 24 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، تفصیلات کے مطابق پارکس، چڑیا گھر کی کینٹینز، سویٹس شاپس اور جھگیوں پر چھاپے مارے گئے، واہگہ گاؤں میں چربی سٹور کرنے والی جھگیوں کی چیکنگ کی گئی اور آئل نہ بنانے کی تنبیہ کی گئی، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں ۔