• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی عیدالاضحیٰ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پنجاب پولیس فورس کو شاباش

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں صوبہ بھر میں بہترین سکیورٹی انتظامات اور مؤثر پولیسنگ پر پنجاب پولیس فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران اور جوانوں کی شبانہ روز محنت کے باعث عیدالاضحیٰ پُرامن ماحول میں گزری۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی نے مانیٹرنگ اور سرویلنس کے ذریعے لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی اور انتظامی امور میں مؤثر معاونت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر پٹرولنگ، مسلسل مانیٹرنگ اور مربوط سکیورٹی حکمت عملی کے باعث عید کے تینوں روز امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔
لاہور سے مزید