لاہور (کرائم رپورٹرسے)شاد باغ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر نشے کے عادی بیٹے نے اپنی 55 سالہ والدہ پر پستول کے بٹ، راڈ اور اینٹوں سے مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کر دیاخاتون کے سر اور کندھوں پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ ان کی ٹانگ پر گولی بھی لگی۔ پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا۔