• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی چھٹیوں میںچوری، ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، کروڑوں کے زیورات، نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے )شہر میں عید کی چھٹیوں کے دوران چوری اور ڈکیتی کی 11 بڑی وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں جبکہ دیگر وارداتوں میں بھی شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم حسام یلماز کے گھر سے 1 کروڑ 11 لاکھ روپے کی چوری ہوئی جہاں چور دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر سونا ڈائمنڈ سیٹ ہار اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے اسی علاقے میں دبئی کی رہائشی خاتون کے گھر کی دیکھ بھال پر مامور ملازمین احمد رضا بلال حسین اور کامران علی نے 25 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کی چوری کی گارڈن ٹاؤن میں تیمور نجم کے گھر سے چور 1 کروڑ 28 لاکھ مالیت کے زیورات اور سامان لے اڑے جنوبی چھاؤنی میں شرجیل احمد کے گھر سے 28 لاکھ روپے کے زیورات چوری ہوئے چوہنگ میں ملازمہ پروین اختر نے خالد محمود کے گھر سے 96 لاکھ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا سندر میں خواتین ملزمان نادیہ بی بی اور شازیہ بی بی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئیں اور گن پوائنٹ پر نقدی و زیورات چھین لیے رائیونڈ میں شہری عثمان علی کے گھر سے بھی لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا،اس کے علاوہ باغبانپورہ میں محمود احمد سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون مانگا منڈی میں احسان علی سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون بھاٹی گیٹ میں الفت حسین سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون مغل پورہ میں افضل خان سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ سندر میں شہباز علی سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،اس کے علاوہ ریس کورس میں حامد رضا اور وقار احمد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں نصیر آباد میں علی رضا اوراچھرہ میں عثمان جٹ کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ شادمان میں محمد سلیم ،ہیئر ممیں زاہد علی انارکلی میں امجد حسین اور وقاص خان اور گڑھی شاہو میں بلال احمد اور گوالمنڈی سےراشد محمود کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید