لاہور ( جنرل رپورٹر )سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کا معاملہ سے محکمہ صحت نے پی ایم ڈی سی کو یاددہانی کا مراسلہ لکھ دیا- مراسلہ کیمطابق حکومتِ پنجاب نے 21 اگست 2025 کو سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نشستوں کے اضافے کی درخواست کی تھی-بعد ازاں، اس معاملے پر پی ایم ڈی سی کونسل کے اجلاس میں غور کیا گیا اور اصولی طور پر اس کی منظوری دے دی گئی-تاہم، تاحال نشستوں میں اضافے کی باقاعدہ اجازت اور نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا-گزارش ہے کہ 2026-27 کے داخلہ سیشن کو ممکن بنانے کے لیے اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے-