• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی اعلیٰ سطح وفد کا ڈاؤ یونیورسٹی کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی اعلیٰ سطح وفد کا ڈاؤ یونیورسٹی کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ ۔ کینسر کے جدید علاج، تعلیمی تعاون، فیکلٹی ایکسچینج اور نالج ٹرانسفر پر پیش رفت، پائیدار ماڈلز پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) میں بنگلہ دیش سے آئے ایک اعلیٰ سطح وفد نے دورہ کیا، وفد کا استقبال وائس چانسلر نازلی حسین نے کیا جن کی قیادت میں جامعہ نے خطے میں طبی تعلیم، تحقیق اور علاج معالجہ کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ، بنگلہ دیشی کی قیادت کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کر رہے تھے ان کے ہمراہ ہیڈ آف چانسری عشرت جہاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر عظمی بخاری ،وائس پرنسپل ڈی آئی ایم سی ڈاکٹر رملہ ناز ,اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال ڈاکٹر خورشید احمد سموں بھی موجود تھے۔وفد نے اوجھا کیمپس اور ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں جامعہ کے مربوط طبی و تعلیمی نظام سے آگاہ کیا گیا۔اوجھا کیمپس میں وفد کو کینسر کے جدید علاج کی سہولیات کا معائنے کے دوران ہیپاٹولوجی، لیور ٹرانسپلانٹ، نیفرولوجی، رینل ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت مختلف شعبہ جات کی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈاؤ کمپری ہینسو کینسر سینٹر میں میڈیکل آنکولوجی، ریڈی ایشن آنکولوجی، گاما نائف ریڈیو سرجری اور نیوکلیئر میڈیسن و تھیرانوسٹکس کے شعبوں کا خصوصی دورہ بھی کرایا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید