کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ملت روڈ پر واقع نجی اسپتال کی دوسری منزل پر آتشزدگی کے باعث امراض قلب وارڈ کی مشینری جل کر خاکستر ہوگئی،کے ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کرآگ پر قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود شہید ملت روڈ پر واقع نجی اسپتال کی دوسری منزل پر عید الاضحیٰ کے پہلے روزاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اورآگ سے اٹھنے والا دھواں اسپتال کی پوری عمارت میں بھرگیا،اسپتال میں آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 2 فائر ٹینڈرز اورفلاحی تنظیموں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورفائربریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کر دیں، آتشزدگی کے دوران اسپتال میں موجودتمام زیرعلاج مریضوں، ان کے تیماداروں اوراسپتال کے عملے کو ریسکیو کرکے ریمپ اورلفٹ کے ذریعے محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔