پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یورپ کے رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہیں کیونکہ 28 مئی یوم تکبیر وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم دن ہے ہمارے قائد میاں نواز شریف تمام تر عالمی دباؤٔ دھونس دھمکیوں کے باوجود جرات اور بہادری سے آج کے روز دھماکے کرکےجرأت دکھاکرایٹمی قوت بننےکااعلان کیا، 28مئی1998کوبھارت کےایٹمی دھماکوں کاموثر جواب دیا،پاکستان نےثابت کیاکہ ہم دفاعی صلاحیت سےغافل نہیں۔ بہت بڑی میڈیا گفتگو میں انہوں کہا کہ عوام دیکھ رہی کہ ایران امریکہ جنگ کا موجب اور روکنے میں سب سے اہم معاملہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہے یومِ تکبیر مملکت کو مضبوط دفاع کی گواہی دیتاہے۔