• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان ہر مشکل میں ساتھ کھڑے رہے، چینی قونصل جنرل کراچی

کراچی (اخترعلی اختر) چین پاکستان ہر مشکل میں ساتھ کھڑے رہے،قونصل جنرل یانگ یونڈونگ۔ 75 سال کی تقریبات کے سلسلے میں ’’چینی فلم اسکریننگ ‘‘کا انعقاد، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ خارجہ رابطہ دفتر کراچی اور آرٹس کونسل کے تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال کی تقریبات کے سلسلے میں ’’چینی فلم اسکریننگ ‘‘کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا جس میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل H.E Yang Yundong نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں محمد احمد شاہ اور موفا کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومروسمیت عوامی جمہوریہ چین کے وائس قونصل جنرل مسٹر فینگ دہینگ، وائس قونصل لی چونگ، محمد ثاقب صداقت(بنگلہ دیش)،قونصل جنرل انڈونیشیا Mr.Mudzakir، ہرمن ہارڈی ناتا بن احمد(ملائیشیا)، قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹی ویلا و، تھائی لینڈ کے Surashete Boontinand، ترکیہ کے قونصل جنرل Ergul Kadak، برکینا فاسو کے ڈاکٹر سیف الرحمن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ، نائب صدر آرٹس کونسل منور سعید، سیکریٹری اعجاز فاروقی اور فرخ شہاب کے علاوہ پاک چائنہ سے محبت کرنے والے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔۔ اس موقع پر استقبالیہ خطبہ میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ میں تمام مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔قونصل جنرل عوامی جمہوریہ چین H.E Yang Yundong نے کہا کہ آج ہم پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ منا رہے ہیں، یہ صرف دو ممالک کی دوستی کا جشن نہیں بلکہ اعتماد، اخلاص، باہمی احترام اور مشترکہ مستقبل کے عزم کی ایک روشن علامت ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، میں پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ ڈائریکٹر جنرل (موفا )عرفان سومرو نے کہا کہ 75سالہ پاکستان اور چین کی دوستی صرف چھوٹے پیمانے تک محدود نہیں بلکہ اسے ہم بڑے پیمانے پر بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید