• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 1000 واں ون ڈے آج، آسٹریلیا کیخلاف سخت آزمائش، کپتان جیت کیلئے پرعزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایک اور آزمائش ہفتے سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوگی۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ گرین شرٹس کا مجموعی طور پر 1000 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہوگا۔ سخت گرمی کی وجہ سے میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا ۔ کپتان شاہین آفریدی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ہفتے کو موسم ٹھنڈا ہونے کا امکان ہے اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، کھیل کے دوسرے ہاف میں اوس ایک بہت بڑا عنصر ہو گا۔ جس میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا، جمعے کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں کپتانوں شاہین آفریدی اور جوش انگلس نے ٹرافی کے ساتھ خصوصی تصاویر بنوائیں،مچل مارش کے باہر ہونے سے جوش انگلس کینگروز کی قیادت کرینگے ۔

ملک بھر سے سے مزید