کراچی (اسد ابن حسن) منشیات کی آمد اور سپلائی کو روکنے کے لیے حکومتِ سندھ کے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی بھرتیوں میں 707 مرد اور خواتین کانسٹیبلز ادارے میں شمولیت حاصل کریں گے۔